کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہزار گنجی میں مسائل کے انبار،صفائی کی صورتحال ابتر،روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،نکاسی آب کا نظام درہم برہم تفصیلات کے مطابق حکام کی عدم توجہی کے باعث ہزار گنجی و گردونواح کے علاقےمسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہوگئے ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگےہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے علاقے کے اکثر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم رہتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ٹرانسپوٹرز اورتاجروں نے حکام سے اپیل کی ہےکہ علاقے کے مسائل کا فوری نوٹس لیں۔