• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کو چار اضلاع میں تقسیم کرکے ڈویژن کا درجہ دیا جائے،عبدالواحد آغا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن کے حاجی عبدالواحد آغا نے کہاہےکہ ضلع کوئٹہ کو چار اضلاع میں تقسیم اور ڈویژن کا درجہ دینا کوئٹہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور بنیادی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کوئٹہ کی آبادی کم ظاہر کرنے کے باوجود تقریبا 26 لاکھ ہے جبکہ صوبے بھر کے کاروباری طبقہ طلباء سرکاری ملازمین سمیت دیگر لاکھوں افراد بھی کوئٹہ میں رہائش پذیر ہیں اور کوئٹہ کو ملنے والے وسائل سے استفادہ کرتے ہیں جن کو ملا کر کوئٹہ کی آبادی لگ بھگ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے لہذا ملک کے دیگر شہروں جیسے کراچی وغیرہ کی طرح کوئٹہ کے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کم ازکم چار اضلاع میں تقسیم کرکے ڈویژن کا درجہ دیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید