• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پولیو کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، انعام الحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 کے دوران کیے گئے پولیو کے ماحولیاتی نمونوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، جن کے مطابق صوبے کے 23 میں سے صرف دو مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔ اس طرح بلوچستان کے 93 فیصد علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود نہیں ہے۔ای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی عکاس ہے، کیونکہ دسمبر 2024 میں صوبے کے 96 فیصد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج انسدادِ پولیو مہم، نگرانی کے مؤثر نظام اور ٹیموں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید