کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) رئیسانی روڈ شاہ زمان اسکیم میں واسا کا ٹیوب ویل خراب ہونے سے پانی کی فراہمی معطل ، عوام ٹینكر مافیا کے ہاتھوں پریشان ، علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ رئیسانی روڈ شاہ زمان اسکیم کا ٹیوب ویل خراب ہے ، ٹیوب ویل اکثر خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر رہتے اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں علاقہ مکیوں نے ایم ڈی واسا سے اپیل کی کہ جلد از جلد ٹیوب ویل کی مرمت کرائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔