کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، درویش آغا ، سخی محمد ، خانو بادیزئی ، ڈاکٹر سمیع کاکڑ ، صاحب جان ، حاجی نانے عمر ، جیلانی خان ، منظوراحمد اور نادرخان نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو تنگ کرنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے یہ بات انہوں نے مرکزی انجمن تاجران خوشحال روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں انجمن تاجران خوشحال روڈ کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا نتائج کے مطابق صدر سخی محمد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسمیع کاکڑ ، سینئر نائب صدر صاحب جان ، نائب صدر حاجی نانے عمر ، نائب صدر جیلانی خان ، نائب صدر سردار خان ، سیکرٹری اطلاعات نادر خان ، میڈیا سیکرٹری قسیم خان ، چیئرمین رحمت اللہ ، سرپرست اعلیٰ منظور خان ، جوائنٹ سیکرٹری مرزا خان منتخب ہوئے نومنتخب عہدیداروں سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی نے حلف لیا مقررین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تاجروں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے تاجروں کی سب سے بڑی اور نمائندہ تنظم ہے جس نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تاجران گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں۔