• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کےشعبہ اطلاعات کے معاونین کا اجلاس، سہ ماہی رپورٹ پیش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام شعبہ اطلاعات کے معاونین کا اجلاس ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد کی رہائش گاہ پر ان کی زیر صدارت ہوا جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت مفتی محمد ابوبکر نے حاصل کی ، اجلاس میں شعبہ اطلاعات سے متعلق مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اجلاس میں عبدالصمد حقیار نے سہ ماہی رپورٹ پیش کی جسے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ شعبہ اطلاعات نہایت ذمہ دار اور حساس نوعیت کا شعبہ ہے جس میں تحقیق اور سچائی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سے وابستہ تمام اراکین ہر پہلو سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے شعبہ کے تقدس کا تحفظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کوئٹہ کے ماتحت یونٹوں کے شعبہ اطلاعات کے ناظمین کے لیے تربیتی نشست منعقد کی جائے گی جس میں انہیں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں شعبہ اطلاعات کی مزید فعالیت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں حاجی عطاء محمد شمشوزئی کی والدہ ، مولانا محمد شعیب جدون کے والد اور ڈاکٹر محمد یوسف بڑیچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید