شہری کا اغوا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

May 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے عراق سے آئے شہری کو اغوا کرنے کے کیس میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اے وی سی سی نے گرفتار ملزمان کو اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی عدالت) میں پیش کردیا۔گرفتار ملزمان میں طاہر اور شاہد شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کا 27 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ۔ملوث چار اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔مقدمے میں 4 اہلکاروں کونامزد کیا گیا۔مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ شامل کردی گئی تھی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2 اہلکار گرفتار کرلئے گئے ، 2 فرار ہیں ، ایس آئی پی طاہر تنویر اور اے ایس آئی شاہد حسین کو گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی انفارمر اسامہ اور پی سی عمر خان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ، سی ٹی ڈی ایس ایچ او کے ملوث ہونے پر تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع ملیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔