کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

May 24, 2024

اسلام آباد (این این آئی)ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے گلزار امام شنبے نے کہا ہے کہ کرپشن اور ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔ بلوچستان میں امن واستحکام کی طرف سفر کے موضوع پر آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے قومی دھارے میں شامل ہونے والے گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی نے خطاب کیا، سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی اور بھتہ خوری کے نام پر بھی بلوچستان کے غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔