ٹریفک حادثہ نوجوان چل بسا، ایک نشئی اور کمسن بچی سمیت 3 افراد قتل

May 24, 2024

لاہور،چوہنگ (کر ائم رپو رٹرسے، نامہ نگار)وحدت کالونی کے علاقہ کلفٹن گھاٹی کے قریب نشے کیلئے پیسوں پرجھگڑا،ایک نشئی نے چھریوں کے وار کرکے دوسرے نشئی 50 سالہ تنویر کو قتل کردیا۔ستوکتلہ میں رشتہ کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 10 سا لہ آ منہ جا ں بحق ہو گئی ۔مقتولہ کے قریبی عزیز نے پہلے مخالفین کی بیٹی کو اغوا کیا اب ملزمان انکی بیٹی کو اغوا کرکے شادی کرنا چاہتے تھے، جھگڑے کے دوران ملزمان اللہ رکھا وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کی زد میں معصوم بچی آگئی۔ رائیونڈ کے محلہ مرتضی آباد میں لین دین کے تنازع پر رانا نعیم، وسیم اور اکرم وغیرہ کی زاہد پر فائرنگ ،28سالہ راہگیر اشرف عرف اچھو سینے میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ شاہدرہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ کبیر جاں بحق ہوگیا ۔