مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے‘ مشیر ماحولیات

May 25, 2024

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل سے پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود ولی نور زئی نے ان کے آفس میں ملاقات کی ور انہیں ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دی مشیر ماحولیات نے پارلیمانی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک بادی رہنماؤں نے دونوں محکموںکی اہمیت کے حوالے سےتبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دریں اثناءنعیم کریم نے بھی ملاقات میںمبارکباد دی۔