راولپنڈی فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دسویں بیج کا اختتام

May 25, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دسویں بیچ کا اختتام ہو گیا۔ دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز اور پولیس اسٹیشن ورکنگ، خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کارروائی بارے آگاہی دی گئی۔ ڈی ایس پی ایڈمن شاہد ہ یاسمین کاکہناتھاکہ انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔