• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئر نجیب ہارون نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیکنیکل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (ساجد چوہدری) انجینئر نجیب ہارون کو نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اسٹریم کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، انجینئر نجیب ہارون کی تقرری تین سال کے لیے اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے، یہ کونسل نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تحت 2021 میں قائم کی گئی، نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کا مقصد ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کے معیار کو بہتر بنانا ہے، حکومت نے تکنیکی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے،ذرائع کے مطابق کونسل ملک بھر کے فنی تربیتی اداروں کے معیار کا جائزہ لینے کا نظام نافذ کرے گی، تربیتی اداروں کے لیے کوالٹی اشورنس میکنزم کو مضبوط بنایا جائے گا، کونسل کے قیام کا مقصد پاکستانی ہنر مند افراد کے لیے عالمی منڈی میں مواقع بڑھانا ہے، نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل تکنیکی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اداروں کو رہنمائی فراہم کرے گی۔
اسلام آباد سے مزید