اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیر کو گلبرگ گرین انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کوٹ مومن قاسم آباد کی رہائشی رفعت بی بی سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار سے کی ایچ 773 نے خاتون کو ٹکر ماری جو موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔