• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری زیرحراست

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) شادی شدہ خاتون کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو اغواء کر کے زیادتی کی تھی، اشتہاری مئی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، مندرہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسےگرفتار کیا، اس کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید