• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں واردتیں، شہری 15 موٹر سائیکلوں اور طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 10موٹر سائیکلوں، رکشے، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں 2موٹر سائیکل سوار دانیال ولی سےموبائل اور 35ہزار روپے، تھانہ بنی کے علاقہ کرتارپورہ میں نامعلوم ملزم جہانگیر کی بہن کاپرس جس میں 8ہزار روپے اور موبائل تھا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں نامعلوم ملزم صفی اللہ کی بیگم کاپرس جس میں موبائل اور ایک ہزار روپے تھے، تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں 2نامعلوم ملزمان معراج اختر سے موبائل اور 27ہزار 750 روپے، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ واڑیاں میں 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر آصف خان سے موٹر سائیکل، موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑ کے قریب 2نامعلو م ملزمان آصف خان سےایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں بلال کے رہائشی کمرے سے 2موبائل ،قاسم آباد میں شہباز کے گھرسے تالے توڑ کر35ہزار روپے ،گلشن آباد میں عامر کے گھرسے تالے توڑ کر 5 تولے وزنی طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اورڈیڑھ لاکھ روپے ،بسالی میں باسط علی کی گائے مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے، ادھوال میں رفعت شاہین کے گھرسے تالے توڑ کر8تولے وزنی طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی 8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 2قیمتی موبائل اور 5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر دو وارداتوں میں موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ شالیمار ، تھانہ نون ، تھانہ لوئی بھیر اور تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے 5موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
اسلام آباد سے مزید