اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)کینیڈامیں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے گذشتہ روز کو کانکورڈیا یونیورسٹی، مونٹریال میں جان مولسن انٹرنیشنل بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلوبل انسائٹس میں شرکت کی۔نیو ورلڈ آرڈر اور تجارتی مضمراتکے موضوع پر عالمی صورت حال کے ادراک اور گہری نظر کے اس مذاکرہ میں گفتگو کے دوران سفیر سلیم نے عالمی تجارت اور تبدیل ہوتی معا شی حرکیات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔ انہوں نے بین الاقوامی کاروبار اور سفارت کاری کے شعبوں میں آئندہ نسل کے رہنمائوں ، طلباء اور محققین کے ساتھ بات چیت اور مشغولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا -