اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیا گیا زونل ایس پیز کی زیر نگرانی تھانہ سہالہ ،تھانہ گولڑہ ، تھانہ سمبل ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ بہارہ کہو ، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ ہمک اور تھانہ کوہسار کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 1266 افراد اور 565گھرانوں ،77دوکانوں، 18 ہوٹلز، 215موٹر سائیکلوں اور 90 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 80مشکوک افراد,30موٹر سائیکل جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کئے گئے، 13جرائم پیشہ عناصر بھی گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کیا گیا، 02ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ منشیات برآمد کر لی گئی۔