• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50فی صد کر دیا گیا

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50فی صد کر دیا گیا ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی پنجاب کی جانب سے تمام آرپی اوز،ضلعی پولیس افسروں اور یونٹس ہیڈزکے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی ہدایات اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں و قلت کے خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس کے افسروں کے لیے پٹرول اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کےلئے اقدامات کئےگئے ہیں،اس ضمن میں پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50فیصد کر دیا گیا ہے،افسران کے ساتھ پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،مراسلے میں کہاگیاہے کہ عملے کیلئے ہوم ورک اور ضروری افسران کو دفتر بلانے کے اقدامات کیے جائیں ،پولیس دفاتر ہفتے میں چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کھلیں گے۔
اسلام آباد سے مزید