راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 25نومبر کوجاں بحق ہونے والے نوجوان مصطب کے قتل کا مقدمہ 6افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، تھانہ رتہ امرال کو جہانگیر اکبر نے بتایا کہ 7نومبر کو میرابیٹا مصطب دوست حارث اوراس کی دوسری بیوی فروا کی صلح کروانے گیا تھا جہاں سائل کے بیٹے مصطب کو زہریلا مواد کھلایا اور پلایا گیا جو 25نومبر کو ہسپتال میں وفات پا گیا، ملزمان فروا، نیشاء، اکاش اور تین نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی سازش اور منشیات فروشی کامقدمہ درج کیا جائے۔