• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ٹرانسپورٹرز کی طرف سے سی این جی گاڑیوں کے باوجود بھاری کرایہ وصولی

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) نجی پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے سی این جی گاڑیوں کے باوجود پٹرول کے نرخوں پربھاری کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ایک گریڈ بیس کے ریٹائرڈ سرکاری افسر پروفیسر سلامت شاہ کی شکایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے بھی کوئی جواب نہیں بن رہا ہے۔راولپنڈی ٹیکسلا روٹ پر سی این جی گاڑیوں کے باوجود شہریوں سے بھاری کرائے وصولی پر وزیر اعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کو شکایت کی گئی تو سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے بغیر کرایہ نامہ چلنے والے روٹ کیلئے کرایہ نامہ جار ی کردیا لیکن پٹرول کی بجائے سی این جی کی بنیاد پر سوال پر وہ بھی خاموش ہوگے۔ شکایت کے مطابق راولپنڈی ٹیکسلا روٹ پر99فیصد ویگنیں سی این جی استعمال کرتی ہیں جس کی قیمت پٹرول کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ لیکن کرایہ پٹرول کی قیمت کا وصول کیا جارہا ہے۔سستا ایندھن استعمال کیا جاتا ہے تو کرایہ بھی کم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید