آئی جی کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں

May 25, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقا تیں کیں۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید بہتر کیا جائے ،انہوں نے ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔آئی جی نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جائے گا ۔