تاجروں کو ٹیکس نظام میں لانے کیلئے سادہ نظام لارہے ہیں‘ نعیم میر

May 26, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم و انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم نے تاجروں کی سہولت کیلئے تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہےاسکیم کے تحت ملک سے 18 ہزار جبکہ بلوچستان سے ایک ہزار تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، تاجروں کو ٹیکس نظام میں لانے کے لئے سادہ طریقہ کار لاگو کیا جارہا ہےپہلی بار وزیراعظم نے تاجروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر میں دفتر قائم کیا ہے ، اسکیم کا پہلا مرحلہ جولائی سے شروع ہوگا یہ بات انہوں نے ہفتہ کو تاجر دوست اسکیم بلوچستان کے کنوینئر چوہدری نعیم کریم ، ڈپٹی کمشنر ایف بی آر اقصیٰ غرشین ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر کے ہمراہ ایف بی آر کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حضرت علی اچکزئی ، میر یٰسین مینگل ، سید عبدالخالق آغا ، ظفر کاکڑ ، سعد اللہ اچکزئی ، جہانگیر لانگو اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پہلی بار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تاجروں کو براہ راست آن بورڈ لیا ہے کوئٹہ میں تاجر دوست اسکیم کے سلسلے میں ایف بی آر آفس میں اجلاس ہوا، جس میںایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں تاجروں نے ایف بی آر سے متعلق کھل کر تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا تاجر اپنے تحفظات تحریری طور پر ایف بی آر میں جمع کرائیں گے ۔ چمن دھرنے کے حوالے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا مینڈیٹ نہیں لیکن میں تاجروں کے نمائندے کی حیثیت سے تاجروں کے تحفظات سے متعلق بات کروں گا ۔