اسمگلنگ روک تھام، جدید اسکینرز اور گاڑیاں خریدنے کیلئے 1 ارب کی منظوری

May 27, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی 14بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر جدید ترین اسکینرز اور گاڑیاں خریدنے کیلئے 1ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ جدید سکینرز منشیات اورایرانی تیل کی بھی سکیننگ کرکے بتا سکیں گے یہ پاکستانی تیل نہیں معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں مختلف اشیاء سمگلنگ کے ذریعے لانے اور باہر لے کر جانے کی روک تھام کے لئے محکمہ داخلہ ی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا جس میں پنجاب پولیس ، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی، پاکستان رینجرز (پنجاب) ، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس ، آئی بی، پاکستان کسٹمز اور پی آئی ٹی بی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے 90کروڑ تک==آآآّّّ کے سیکورٹی آلات اور جن جدید ترین سکینرز خریدنے کی منظوری دی ہے وہ دیگر ممنوعہ اشیاء سمیت منشیات اور ایرانی تیل کی بھی سکیننگ کرکے بتا سکیں گے کہ یہ پاکستانی تیل نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا دیگر سیکورٹی آلات میں آئی سکینرز، فنگر سکینرز، میٹل ڈٹیکٹرز ، بڑے واک تھرو گیٹس ، ہر چیک پوسٹپر سیکورٹی کے لئے مخصوص ڈبل کیبن گاڑیاں اور اے پی سی شامل ہیں ۔