مختلف جرائم میں ملوث 7افراد کے خلاف مقدمات درج

May 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 7افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس کو عثمان نے درخواست دی کہ شکیل نے اس سے رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو جعلی ثابت ہوا، اسی تھانے کو زمان نے درخواست دی کہ ذیشان نے الیکٹرونکس کا سامان لیا اور بدلے میں چیک دیا جو جعلی ثابت ہوا جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس تھانہ مظفر آباد نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے تین بھٹہ مالکان کے خلاف کے مقدمات درج کرلیے ،پولیس کو ماحولیات کے انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ مظفر آباد میں تین بھٹہ خشت کو چیک کیا جہاں کالا دھواں فضا میں شامل ہو رہا تھا اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا، پولیس نے ماحولیاتی افسر کی نشان دہی پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس تھانہ کوتوالی نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔