یو اے ای کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

May 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے پاکستان میں دس ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے،عالمی اداروں اور دوست ممالک کا پاکستان پراعتماد بحال ہورہا ہے جس سے جلد ہی ملکی صورتحال میں خوشگوارتبدیلی کا امکان ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔