ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز نےگزشتہ روز پی ٹی آئی کے45 کارکنوں کی 3(1) ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کی اور ان کی پیٹیشنز پر لگائے گئے اعتراضات عدالت نے پہلے ہی ختم کردیئے تھے اور انہیں سماعت کیلئے منظور کرلیا آئندہ تاریخ سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی ۔پیٹیشنرز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ہوم سیکرٹری پنجاب کے آرڈرز کو چیلنج کیا تھا۔ ان میں بہاول شیر‘ وقار یونس‘ ابو سفیان، محمد سبطین‘عبدالرحمن‘ شاہد معراج، فضل کریم ‘ امیر حمزہ ، علی حسن ‘وسیم غفور‘ اللہ یار ، محمود خالد،محمد رؤف‘طاہر نسیم، محمد اصف‘ ماجد رحمن اور رانا محمد شہزاد وغیرہ شامل ہیں ۔