• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پیرا فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں اور شہریوں کیلئے آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔
ملتان سے مزید