ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خا تون کو قتل کر نے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضما نت منظور کرنیکا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد عمران فہیم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ ممتازآباد نے رواں سال مقدمہ نمبر 995/26درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے میری غیر موجود گی میں گھر میں گھس کر میری بیوی کو قتل کر نے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعیہ کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔