ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔ عدالت میں ملزم عبدالشکور نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال مقدمہ نمبر 264/26 درج کرلیا تھا ۔ مقدمہ میں مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے مدعی کی رکھوائی گئی امانت میں خیانت کی ھے اور اب نقد رقم واپس کرنے سے انکاری ہے ۔ اب اس مقدمہ میں پولیس اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے ۔ مقدمہ جعلی اور حقائق کے منافی ہے ۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسکی عبوری ضمانت کو منظور کیا جائے۔