• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی ،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی کار موٹر سائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہونے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔ قطب پور پولیس کو چاہ جموں والہ سے شاہد ظہور نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم ملزمان آٹھ ہزار سمیت دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے بستی ملوک پولیس کو آراپلی سے سیل مین احمد بھٹی نے بتایا کہ دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر بیس ہزار موبائل لوٹ کر لے گئے حسینہ چوک دنیا پور روڑ سے شہباز سے ملزمان اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے اسی تھانہ کی حدود اڈا لاڑ سے امجد حسین کی کار نمبری R/1941 نامعلوم چور لے اڑے تھانہ دولت گیٹ پولیس کو کرم پورہ سے کامران مظفر نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر چھے ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے چہلیک پولیس کو اسلم نے بتایا کہ دو مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا اور دہلی گیٹ پولیس کو محلہ آغا پورہ سے جاوید نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے کریانہ سٹور میں تالا توڑ کر داخل ہوئے نقدی 18ہزار سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ارد گرد لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید