• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والے شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والا شخص ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔ نجی ایئر لائن کی پرواز PA 871 جدہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا ۔گرفتار شخص سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا جس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل اور نام ای سی ایل میں درج تھا ایف آئی اے نے گرفتار شخص کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا جو مذکورہ شخص کو تحویل میں لیکر روانہ ہوگئے۔
ملتان سے مزید