• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر کلرک محکمہ اوقاف خانیوال رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتاں ریجن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کارروائی کے دوران فلک شیر سینئر کلرک محکمہ اوقاف خانیوال کو رقم رشوت 20000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔ ملزم نے سائل محمد صابر ولد محمد حنیف سے محکمہ اوقاف کی دکان دینے کے عوض رقم رشوت وصول کی۔ملزم کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ملتان سے مزید