• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسیٔ آب کی شکایات کے ازالے کے لئے واسا کا فیلڈ آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر شہر بھر میں سیوریج سسٹم کی بہتری، مین ہول کورز کی تنصیب اور نکاسیٔ آب کی شکایات کے ازالے کیلئے فیلڈ آپریشنز جاری ہیں ،ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ مین ہول کورز کی تنصیب، مرمت اور تبدیلی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے،تمام سیوریج ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی سطح پر اپنی اپنی حدود میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت اور خراب یا غائب مین ہول کورز کی تبدیلی کو بلا تاخیر یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ مین ہول کور نہ ہونے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر خصوصی ٹیمیں فوری کارروائی کرتے ہوئے کورز کی تنصیب یقینی بنا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید