ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ ممتاز آباد کی حدود میں معمولی گھریلو تنازعہ ، مبینہ طور پر سالے نے خنجروں کے پے درپے وار کرکے اپنے بہنوئی کو شدید زخمی کردیا،ذرائع کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کی حدود میں گھریلو معاملے پر مبشر اور اس کے سالے سلیمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ملزم سلیمان نے مبینہ طور پر خنجر سے مبشر پر حملہ کردیا اور اس کے ہاتھ، کندھے اور پیٹ پر پے درپے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی مبشر کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،،آپریشن کے بعد زخمی کو نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 6 میں داخل کردیا گیا۔