ملتان ( سٹاف رپورٹر) بوسن روڈ پر واقع نجی بنک میں صائمہ نامی خاتون نے لاکر حاصل کر رکھا تھا، گذشتہ روز خاتون کسٹمر نے بنک لاکر کھولا تو اس میں سے اس کا 80 تولے سونا غائب تھا ، خاتون کے مطابق کچھ دن پہلے لاکر چیک کرنے آئی تو لاکر نہیں کھلا ۔ جس پر بنک منیجر نے دو تین دن بعد آنے کا کہا اور جب واپس آ کر لاکر کھولا تو خالی تھا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔