ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس 5 پلیئرز کوارٹر فائنل میں

May 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کینیڈی سری لنکا میں کھیلی جانے وا لی ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انڈر19 بوائز میں شایان فاروق،،طحہ بلال اور گرلز میں حور فواد، انڈر15بوائز میں عباس امجد اور عبدل خان نے اس راؤنڈ میں رسائی حاصل کی،اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑی تین برانز میڈلز جیت چکے ہیں۔