اب ملک میں کوئی بھی شیخ مجیب الرحمان نہیں بن سکتا، ضیاء عباس

May 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب اس ملک میں کوئی بھی شیخ مجیب الرحمان نہیں بن سکتا ہے،پی ٹی آئی والے ایک جانب موجودہ انتخابات کو تسلیم نہیں کررہے ہیں دوسری طرف تمام منتخب ایوانوں اور کے پی کے میں حکومت کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں،ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، روزانہ سیکیورٹی اداروں کے افسر اورجوان ملک کی سلامتی پر قربان ہورہے ہیں ،ان حالات میں پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں پر تنقید افسوس ناک عمل ہے، وہ سیاسی جماعت اور حکومت سے بات چیت کے لئے تیار نہیں، وہ کس سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں،جن اداروں پر الزمات لگارہے ہیں، شہداء کی یاد گار کو مسمار کرنے والوں سے کون مذاکرات کرسکتا ہے، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ملک کو معاشی استحکام سے مضبوط بنائے گی۔