دھماکوں کے 26سال بعداچانک چھٹی کیوں،راجہ ناصرعباس جعفری

May 29, 2024

لاہور(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے کے26 سال بعد اچانک 28 مئی کو سرکاری چھٹی کے اعلان کی ضرورت کیوں پیش آ گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور نیب ترمیمی آرڈیننس کا فوری اجراء کیوں کیا ،نیب آرڈیننس کے ذریعے ریمانڈ کے ایام 14سے بڑھا کر 40 کرنا اور مخالفین کے خلاف مجرمانہ نکتہ نظر، نیب افسر کی سزا 5سال سے کم کر کے 2 سال کر دینے کے پس پردہ کون سے مذموم مقاصد ہیں۔ نیب کے قانون کے حوالے سے سعد رفیق کا بیان ان کے سیاسی تدبر کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی، اعلیٰ اختیارات اور عہدوں کے حصول کیلئے نظریاتی اصولوں کی قربانی دے کر پیپلز پارٹی نے سیاسی خودکشی کر لی ہے۔