مریض سے جھگڑا،جنرل ہسپتال کا فارمیسی ٹیکنیشن معطل ،کمیٹی تشکیل

May 29, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال میں فارمیسی ٹیکنیشن کا مریض سے جھگڑے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ،پرنسپل کی ہدایات پر ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے فارمیسی ٹیکنیشن صابر ارشد شیخ کو ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں واقعہ کی چھان بین کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔