طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

June 07, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:ہم نے ہمیشہ سے طواف میں وضو کا مسئلہ ایسے سنا ہے کہ پہلے چار چکر میں اگر وضو ٹوٹ گیا تو وضو کرکے طواف دوبارہ سے شروع کریں اور اگر چار چکر کے بعد ٹوٹ گیا تو وضو کرکے وہاں سے شروع کریں جہاں سے ٹوٹا ہے اب ایک محترم نے کہا ہے کہ اگر دوسرے تیسرے چوتھے چکر میں وضو ٹوٹ جائے وضو کرکے وہیں سے طواف شروع کریں یہ مستحب ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں؟

جواب:اگر طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو اسی جگہ طواف کا سلسلہ روک دینا لازم ہے اور وضو کر کے وہاں سے طواف کی تکمیل کی جاسکتی ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ شروع سے طواف دوبارہ کرے۔