پنجاب پولیس کے 16شہید اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گرانٹ منظور

June 13, 2024

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) وزیر قانون پنجاب صہیب احمد اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 16پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گرانٹ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔محکمہ خزانہ کو پولیس شہداء کی گرانٹ سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صہیب احمد نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پکڑا جائے، اس سے متعلق رپورٹ 7دن میں جمع کرائی جائے۔