• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان اورامت کے وحدت کی بنیاد ،علماکرام

لاہور(نمائندہ خصوصی)علما اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام مولانا گلزار احمد مظاہری آڈیٹوریم میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی ۔ڈائریکٹر علما اکیڈمی و سیاسی مشیر امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری یعقوب شیخ ،مولانا عبد الرؤف فاروقی، حامد متین خالد، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، ڈاکٹر ارباب عالم خان، حافظ عبد الغفار روپڑی، پیر طارق شریف زادہ ،مسعود کھوکھر، عمر صدیق منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سمیت ملک کے نامور علما کرام و معروف سکالرز نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا۔ ختم نبوت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع و تحفظ کے لیے سید عطاء اللہ شاہ بخاری، پیر مہر علی شاہ ،مولانا مفتی محمود ،مولانا شاہ احمد نورانی ،مولانا عبد الستار نیازی ،مولانا ظفر انصاری و دیگر علماء کرام نے لازوال کردار اور قربانیاں دی ہیں۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، قاری علیم الدین شاکر ، قاری علیم الدین شاکر ،مولانا عبدالروف فاروقی ، ڈاکٹر ارباب عالم خان ،مولانا عبد الغفار روپڑی ،قاری یعقوب شیخ نے کہا عقیدہ ختم نبوت نے تمام مسالک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے ،دل و جان سے عقیدہ ختم نبوت کو تسلیم کرنا ضروری ہے ۔
لاہور سے مزید