• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ زبیر احمد ظہیر اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات ملک بھر میں مکمل ہوگئے ۔ جس کے نتیجہ میں نامزد چیف الیکشن کمیشنر کے اعلان کے مطابق علامہ زبیر احمد ظہیر بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ پروفیسر عدنان فیصل سیکریٹری جنرل ، میاں محمد شفیق برکت سینئر نائب صدر، تاجر راہنما حکیم اللہ رکھا نائب صدر ، ڈاکٹر مرقس فدا جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ فنانس سیکریٹری اور احسان الٰہی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاؤہ صوبہ سندھ کے علامہ مرتضیٰ رحمانی صدر، مولانا زاہر شاہ جنرل سیکریٹری۔ صوبہ پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر، جنرل سیکریٹری مولانا شعیب احمد قاسمی۔ صوبہ کے پی کے کے صدر مولانا مقصود احمد سلفی اور علامہ محمد ہارون مدنی جنرل سیکریٹری۔ صوبہ بلوچستان کے صدر ظریف احمد خاں اور جنرل سیکریٹری کابل خان منتخب ہوگئے ہیں۔
لاہور سے مزید