• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار نے سیاسی انتقام کی سیاست کو فروغ دیا، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے داماد علی عمران معروف صنعتکار خواجہ شاہ زیب کی رہائش گاہ گئے جہاں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ملاقات میں وسیم افضل، خواجہ جہانزیب اکرم اور رانا عمران علی منج و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے علی عمران کو سیاسی مقدمات میں بریت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے انصاف کی فتح قرار دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خودساختہ تبدیلی سرکار کے دور میں سیاسی انتقام کی سیاست کو فروغ دیا گیا تاہم علی عمران اور ان کے خاندان نے بہادری اور استقامت سے حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کی سیاست نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ۔
لاہور سے مزید