• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کے فروغ میں پی پی اور وکلا کا کردار اہم ،گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور فروغ میں پیپلز پارٹی اور وکلا کا کردار اہم ہے۔ملکی معیشت کی بہتری اوراستحکام کے لئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کومنہ کی کھانی پڑی۔ بھارت اس وقت پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے دورہ کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور وکلاء نے مل کر جمہوریت کی بحالی اور فروغ کے لئے جدوجہد کی اور قربانیاں دی ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت دس گنا بڑا دشمن تھا جس کا غرور پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں بھارت کومنہ کی کھانا پڑی۔
لاہور سے مزید