مشرقی بائی پاس پر غیر قانونی بکرا منڈی لگانے والے 30 بیوپاری گرفتار

June 16, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نےمشرقی بائی پاس پر میں بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر رات کو بکرا منڈی لگا نے پر 30 بیو پاریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مشرقی بائی پاس پر گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے رات 2 بجے غیر قانونی طور پر بغیر انتظامیہ کی اجازت کے مال مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والے 30 بیو پاریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی ہے ضلعی انتظامیہ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کے پیش نظر بغیر اجازت کے بکرا منڈی قائم کرکے رات کی تاریکی میں جانوروں کی خرید و فروخت پر کی گئی۔