پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے تین افراد گرفتار

June 16, 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) منظور شہید پولیس نے مشرقی بائی پاس پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق عبدالخالق شہید تھانے کے تین اہلکار گزشتہ شب مشرقی بائی پاس پر معمول کی گشت پر تھے اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کررہے تھے کہ گاڑی میں سوار تین افرادعیسیٰ، یوسف اور ایک اور شخص نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر منظور شہید پولیس نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔