• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ پر مقامی اخبار کا کارکن موٹرسائیکل، ٗ موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے مقامی اخبار کے کارکن کو موٹرسائیکل ٗ موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کا کارکن کمپیوٹر آپریٹر عبد القدیر گزشتہ شب ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے موٹرسائیکل ٗ موبائل فون اور 9ہزار کی نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا سریاب پولیس نے مقدمہ در ج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
کوئٹہ سے مزید