• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان علی کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے

کوئٹہ(پ ر)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ہزار گنجی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے جان علی کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں اس طرح کے واقعات قابل افسوس ہیں ، اس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید