• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ نے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ نےمالی سال 2026 کا ہدف پورا کرنے کے لیے نادہندگا ن کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا نادہندگان کے سیوریج و پانی کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ نے رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر نادہندگان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں نادہندگان کے سیوریج و پانی کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے اور نادہندگان پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق ریکوری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہباز ٹاؤن ، جناحٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمنگلی روڈ،سروے 144،گلستان روڈ پر نادہندگان کےخلاف کارروائیاں کریں گی جبکہ کمرشل بڑے نادہندگان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ نادہندگان کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ترقیاتی کام بھی التواء کاشکارہیں اس سلسلے میں حکام نے کنٹونمنٹ نادہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ذمہ واجب الادا رقم جمع کرائیں تاکہ سیوریج و پانی کی لائنیں منقطع ہونے سے بچ سکیں۔
کوئٹہ سے مزید